• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بیوی کو یقین کے ساتھ یادنہ ہواورشوہر کو یقین کے ساتھ یادہواوربیوی کو شوہر پر اعتماد ہوتوطلاق کا حکم

استفتاء

لڑکےکابیان

رمضان میں ہماری کچھ بات پربحث ہوگئی تھی میں اورمیری بیوی دونوں غصےمیں آگئےاورمیں نےبولابس کردونہیں تومیں تمہیں طلاق دیدونگاقرآن پرہاتھ رکھ کربولتاہوں کہ میں نےیہی بولاتھا،اورکچھ وقت کےبعدمیں پاکستان آیااورپھرمیں واپس امریکہ چلاگیااورپھرہماری لڑائی ہوئی تومیں نےایک مرتبہ بولاکہ میں تمہیں طلاق دیتاہوں۔

لڑکی کابیان

میراخاوندباہرامریکہ میں رہتےہیں اورمیں ابھی پاکستان میں ہوں ہماری شادی کوتقریبا14مہینےہوئےہیں فون پراکثرجھگڑارہتاتھا۔رمضان میں وہ غصےسےبات کررہےتھےمیں نےیہ سناکہ وہ مجھےدومرتبہ طلاق دی لیکن میرےشوہر نےکہاکہ میں نے اس طرح نہیں کہاوہ کہتےہیں کہ میں نےصرف اتناکہاتھاکہ بس کردونہیں تومیں طلاق دیدونگااس کےچنددن بعدانہوں نےمجھےایک طلاق دی ،کسی مفتی صاحب سےمسئلہ پوچھاتوانہوں نےکہاکہ طلاق نہیں ہوئی صرف ایک طلاق واقع ہوئی ہے۔

وضاحت مطلوب ہے:خاوند کےبقول اس نےطلاق دیدونگاکہاہے،کیاعورت کواس بات سےاتفاق ہےیااختلاف ہے؟اگراتفاق ہےتوبھی واضح کرےاگراختلاف توبھی واضح کرےاوراختلاف کی صورت میں عورت کوجوالفاظ یادہیں وہ ذکرکرےفی الحال عورت کابیان مبہم ہے۔

جواب وضاحت:اتفاق ہے۔صرف طلاق کاسنااورکچھ نہیں سناجب  شوہرسےپوچھاتوانہوں نےکہاکہ میں نےیہ کہاکہ طلاق دیدونگا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں چونکہ عورت کواچھی طرح یادنہیں اورخاوندیقین کےساتھ بات کررہاہےاورعورت کوخاوندکی بات پراطمنان بھی ہے اس لیےخاوندکی بات کااعتبارہوگااس لیے ایک طلاق واقع ہوئی ہے،باہم صلح ہوسکتی ہےلیکن رجوع کےبعد بھی ایک طلاق شمارمیں رہےگی اورآئندہ کےلیےخاوندکےپاس صرف دوطلاقوں کاحق باقی رہےگا

توجیہ:طلاق دیدونگاسےطلاق نہیں ہوتی بلکہ یہ وعدہ طلاق ہےاورشوہرکایہ کہناکہ میں تمہیں طلاق دیتاہوں سےایک طلاق واقع ہوگئی اگر شوہرچاہےتورجوع کرسکتاہے

ہندیہ ج1ص384میں ہے:

وفی المحیط لوقال بالعربيةاطلق لايكون طلاقاالااذاغلب استعماله للحال فيكون طلاقا

درمختارج4ص443میں ہے:

صريحه مالم يستعمل الافيه كطلقتك اوانت طالق ومطلقةويقع بهاواحدة رجعية وان نوي خلافها

درمختارج5ص42میں ہے:

(وینکح)مبانته بمادون الثلاث فى العدةوبعدهابالاجماع ومنع غيره فيهالاشتباه النسب۔۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved