• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بیوی، پانچ بیٹے اور چھ بیٹیاں

استفتاء

ایک شخص جو فوت ہو گیا ہے جس کے پانچ بیٹے اور چھ بیٹیاں اور ایک بیوی موجود ہے، مرنے والے نے ایک پچاس لاکھ کی مالیت کی جائیداد چھوڑی ہے اور ایک 4300000 روپے مالیت کی جائیداد چھوڑی ہے۔ از راہ کرم دونوں جائیدادوں کی علیحدہ علیحدہ تفصیل و تقسیم بیان فرما دیں اور جواب روپیوں میں عنایت فرما دیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مرحوم کی دونوں جائیدادوں میں سے ہر ایک کے 128 حصے کیے جائیں جن میں سے اس کی بیوی کو 16 حصے دیے جائیں، ہر بیٹے کو 14 اور ہر بیٹی کو 7 حصے دیے جائیں۔ صورت تقسیم یوں ہو گی:

8×16= 128                                          

بیوی                  5 بیٹے                       6 بیٹیاں

8/1                           عصبہ

1×16                        7×16

16                                      112

16                   14+14+14+14+14                7+7+7+7+7+7

روپوں کے اعتبار سے تقسیم یہ ہو گی:

50 لاکھ والی جائیداد میں سے بیوی کو 625000 روپے، ہر بیٹے کو 546875 اور ہر بیٹی کو 273437.5 روپے ملیں گے۔

43 لاکھ والی جائیداد میں سے بیوی کو 537500، ہر بیٹے کو 470312.5 اور ہر بیٹی کو 235156.25 روپے ملیں گے۔ فقط

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved