• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بیوی پرجادوئی اثرات کےتحت دی گئی طلاق کاحکم

استفتاء

بندہ کی اہلیہ پر کچھ جادوئی اثرات تھے،اس نے مجھ سے ایسی چیزوں کا مطالبہ کیا ہے جو ڈاکٹر نے منع کی تھی جیسے برگر شوارما وغیرہ میں نے انکار کیا اس کو اس بات پر غصہ آیا کہ میں گھر والوں کو لا کر دیتا ہوں اسے نہیں تو اس نے خلع کا مطالبہ کیا میرے منہ سے یہ الفاظ نکلے میں تجھے طلاق دیتا ہوں طلاق دیتا ہوں طلاق دیتا ہوں میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ الفاظ میرے منہ سے کیسے نکلے اور نہ ہی کوئی نیت تھی مہربانی فرما کر مذکورہ مسئلہ کا حل بتا دیں۔

نوٹ(1) میاں بیوی رجوع کرنا چاہتے ہیں (2) مجھے اس موقع پر زیادہ غصہ نہیں تھا تاہم میرا خیال یہ ہے کہ یہ بیوی پر اثرات کا نتیجہ تھا۔

سائل محمد حمزہ

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اگرچہ خاوند کی نیت نہ تھی مگر الفاظ صریح طلاق کےاستعمال کیے ہیں، اس لیے تینوں طلاقیں واقع ہوچکی ہیں،نکاح مکمل طور سے ختم ہوگیا ہے اب نہ صلح ہو سکتی ہے اورنہ ہی رجوع کی گنجائش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved