- تاریخ: 19 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
میرا داماد حادثہ میں انتقال کر چکا ہے۔ اور اس کے درج ذیل وارث ہیں:
۱۔ بیوی، ۲۔ والدہ، ۳۔ بھائی، ۴۔ بہنیں ۴۔ وراثت کی تقسیم شرعی بتا دیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں میت کے کل مال کو 72 حصوں میں تقسیم کر کے 18 حصے بیوی کو، 12 والدہ کو، 6۔6 حصے ہر بہن کو اور 12 حصے میت کے بھائی کو دیئے جائیں۔ صورت تقسیم یہ ہے:
12×6=72
بیوی والدہ بھائی ۴بہنیں
¼ 1/6 عصبہ عصبہ
3×6 2×6 7×6
18 12 42
18 12 14 7+7+7+7
© Copyright 2024, All Rights Reserved