• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بیوپاری کو مالک بنا کر نیلامی کرنا

استفتاء

ہمارا باغ کے پھلوں کا  کاروبار ہے جس میں پھلوں کی بیع سے متعلق مختلف صورتیں پیش آتی ہیں ان میں سے ایک صورت یہ ہے کہ مالی (باغ کا مالک)  اپنا مال پورا اعتماد کرکے بیوپاری کو مختار بناکر دیتا ہے،پھر اس بیوپاری کے سامنے نیلامی ہوتی ہے چنانچہ جس  نیلامی پر بیوپاری راضی ہوجائے،اس پر مال فروخت ہوجاتا ہے۔کیا یہ صورت جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت جائز ہے اور اس صورت میں بیوپاری مالی کا وکیل تصور ہوگا اور وکیل بالبیع اگر غبن فاحش نہ کرے تو اس کی بیع جائز اور منعقد ہوتی ہے۔

ہدایہ (3/274) میں ہے:

قال: “والوكيل بالبيع ‌يجوز ‌بيعه ‌بالقليل والكثير والعرض عند أبي حنيفة رحمه الله. وقالا: لا يجوز بيعه بنقصان لا يتغابن الناس فيه

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved