• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بلیڈ،ریزر اور بال اتارنے والی مشین سےغیرضروری بال صاف کرنا

استفتاء

کیا چہرے اور ہاتھوں کے غیر ضروری بالوں کی صفائی بلیڈ یا ریزر سے کرسکتےہیں۔جائز ہے یانہیں؟ اور بال اتارنے والی مشین کا کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عورت کے چہرے پر مونچھ یا داڑھی نکل آئے تو ان کو بلیڈیا ریزرسے صاف کرسکتےہیں اور یہی حکم ہاتھوں کے بالوں کا بھی ہےاور بال کھینچنے والی مشین سے بھی صاف کرسکتےہیں۔

وفي تبيين المحارم ازالة الشعر من الوجه حرام إلاإذا نبت للمرأة لحية أوشوارب فلا تحرم إزالته بل تستحب۔ (ردالمختار 5/ 239) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved