• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

انعامی بانڈز کا شرعی حکم

استفتاء

السلام علیکم کے بعد عرض ہے کہ آپ سے چند مسائل کا حل دریافت کرناہے مہربانی فرما کر فرمائیں:

1۔اگرکسی کا پرائزبانڈ میں انعام نکلا ہوکافی دیر پہلے اور اس نے اس کواستعمال کرلیاہوتواس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

2۔آج کل مختلف کمپنیاں اپنی آئیٹم کے ڈبوں کے اندر کوئی نمبر چھپادیتی ہیں اور اس میں سے اکثر میں انعام نکلتاہے۔ تواس انعام کولینا کیسا ہے؟

الجواب

1۔بصورت مسئولہ جو رقم اصل رأس المال سے زائد لے کراستعمال کی ہے اس کے بقدر رقم بغیر نیت کے ایسے لوگوں صدقہ کردی جائے جن کو زکوٰة دے سکتے ہیں۔

2۔اس انعام کولینا درست نہیں اس لیے کہ یہ جوئے کی ظاہری صورت ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved