• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بریک ٹائم(Break time)

استفتاء

پی کمپنی کی طرف سے ہیڈ آفس کے ملازمین کو نماز اور کھانے وغیرہ کیلئے ایک گھنٹہ کا وقفہ (Break time)ہے لیکن چونکہ ہیڈ آفس میں اتنی بڑی جگہ نہیں کہ تمام ملازمین اکھٹے بیٹھ کر کھانا کھاسکیں اسلئے ان کو یہ اجازت دی گئی ہے کہ 12:45سے لیکر 2:00 بجے تک کسی بھی ٹائم کھانا کھاسکتے ہیں چنانچہ کچھ ملازمین نمازِ ظہر سے پہلے کھانا کھاتے ہیںاور بعض نماز کے بعد کھاتے ہیں ۔ اصولی طور پر ان کو 1:45 یا زیادہ سے زیادہ 2:00 بجے تک اپنی سیٹ پر آکر کام شروع کرنا چاہئے لیکن عموماً ملازمین اس کی پابندی نہیں کرتے ۔

مذکورہ صورت کا کیا حکم ہے کیا ایسی صورت میں ملازمین کی تنخواہ سے کٹوتی کی جاسکتی ہے  ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

پی کمپنی کا ملازمین کو کھانے وغیرہ کیلئے ایک گھنٹہ کا وقفہ دینا شرعاً درست ہے۔اور کمپنی کی طرف سے دئیے گئے اوقات کی پابندی کرناملازمین پر شرعاًبھی لازم ہے۔اگر کوئی ملازم اس کی پابندی نہیں کرتا تو اس کی تنخواہ میں سے کٹوتی کر سکتے ہیں لیکن کٹوتی اتنی ہی کریں جتنی اس نے تاخیر کی ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved