- فتوی نمبر: 24-192
- تاریخ: 23 اپریل 2024
- عنوانات: مالی معاملات > آن لائن کمائی > کمپنی و بینک
استفتاء
یہاں پر BTC Mininig (یعنی کرپٹو کرنسی کی مائننگ ) کا کام کیا جاتا ہے ۔
کام کرنے کا طریقہ : ہم آپ سے انویسٹمنٹ لے کر آپ کی رقم پر BTC Mininig کرتے ہیں اور 90%پرافٹ اپنے انويسٹر كو ديتے ہیں اور 10%خود رکھتے ہیں ۔ اس کام کا حصہ بننے کے لئے آپ کو اپنا ای میل ایڈریس اور اپنا اکاؤنٹ نمبر دینا ہے جس پر آپ کو روزانہ پرافٹ بھیجا جاتاہے کم سے کم ڈپازٹ 10ہزار کی رقم کے ساتھ شروع کیا جاتا ہے ۔ انویسٹمنٹ کم ہو یا زیادہ لیکن ٹوٹل ٹا ئم 30دن کا ہوتا ہے اور پرافٹ بھی روزانہ دوپہر 12:00بجے دیا جاتا ہے ۔ رقم بھیجنا یا روزانہ پرافٹ کے لئے اپنا جاز کیش اکا ؤنٹ یا پھر ایزی پیسہ اکاؤنٹ استعمال کر سکتے ہیں ۔
10 ہزار انویسٹمنٹ پر منافع 4000اور روزانہ 466روپے ۔
50ہزار کی انویسٹمنٹ پر منافع 20000اور روزانہ 2330۔
1لاکھ کی انویسٹمنٹ پر 40000ہزار اور روزانہ 4660۔
اس پر فتوی چاہیے کہ اس طرح انویسمنٹ کرنا اور نفع لینا جائز ہے یا نہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کرپٹو کرنسی کی مائننگ اور خریدوفروخت جائزنہیں ہے لہذا مذکورہ طریقے سے انویسمنٹ کرنا اور نفع کمانابھی جائز نہیں ۔
نیز اس انویسٹمنٹ میں فکس منافع کی خرابی بھی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved