• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بوڑھی عورت کا روزہ نہ رکھنے پر فدیہ دینا

استفتاء

محترم مفتی صاحب !ایک خاتون جن کی عمر تقریبا باسٹھ سال سے زائد ہے ۔شوگر اور بلڈپریشر کی مریضہ ہیں پچھلے سال دل کا بائی پاس بھی کروایا ہے جس کی وجہ سے روزہ رکھنے سے قاصر ہیں ۔ آپ ایسی صورت میں روزہ نہ رکھنے کی وجہ سے فدیہ کے بارے میں رہنمائی فرمادیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جو آدمی ایسا بیمار ہو کہ روزہ نہیں رکھ سکتا وہ فدیہ دے سکتا ہے لیکن کسی وقت اگر روزہ رکھنے کی ہمت مل گئی تو فدیہ کا لعدم ہو گا اور روزوں کی قضا کرنا پڑے گی ۔اسی طرح اگر گرمی کا روزہ ناقابل تحمل ہو مگر سردی کا اور چھوٹے دنوں کا روزہ رکھنا  آسان ہو تب بھی فدیہ نہیں دے سکتا بلکہ روزہ رکھنا پڑے گا۔

نوٹ: فدیہ رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد دیا جائے گا ۔سارے روزوں کا فدیہ ایک دفعہ بھی دے سکتے ہیں نیز ایک  آدمی کو بھی دیا جاسکتا ہے ۔فدیہ لینے والا آدمی مستحق زکوۃ ہونا ضروری ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved