• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بڈھسٹ نظریہ کی طرف منسوب ژیامی موبائل اور اسیسری خریدنے کا حکم

استفتاء

ایک چائنیز موبائل کمپنی ہے جس کا نام  ژیاؤمی (Xiaomi) ہے۔ ویکی پیڈیا پر اس کی ہسٹری مندرجہ ذیل الفاظ میں دی گئی ہے:

’’چائنیز زبان میں لفظ ژیاؤ کا معنیٰ باجرا ہے۔ 2011ء میں کمپنی کے CEO لی جی نے تجویز کیا کہ ژیاؤ کے باجرا اور چاو ل کے علاوہ اور معانی ہو سکتے ہیں۔ اس لفظ ژیاؤ کی نسبت بدھسٹ کے اس نظریہ کی طرف کی کہ ’’بڈھسٹ کے چاول کا ایک دانہ یہ پہاڑ کے برابر عظیم ہے‘‘اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ژیاؤ لی کمپنی چھوٹی چیزوں سے ابتدا کر کے کام کرنا چاہتی ہے۔ بجائے اس کے کمال کی کوشش سے ابتداء کرے۔ جبکہ لفظ ’’می‘‘ (mi) موبائل انٹرنیٹ کا مخفف ہے اسی طرح مشن امپوسبل (محال مشن) کا بھی مخفف ہے۔۔۔۔‘‘

کیا اس کمپنی کا موبائل فون خریدنا یا کوئی اسیسری (Asessries) خریدنا جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اول تو یہ یقینی نہیں کہ کمپنی کا نام رکھنے کی وجہ وہی ہے جو سوال میں ذکر ہے اور اگر ایسے ہو بھی تو وہ کوئی ایسی وجہ نہیں جس کی بناء پر اس کمپنی کی اشیاء خریدنا یا استعمال کرنا ناجائز ہو۔ لہذا اس کمپنی کے موبائل اور متعلقات (Asessries)خریدنا جائز ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved