استفتاء
ہمارے محلہ کی مسجد میں ایک بزرگ شخص جن کی عمر 78 سال سے متجاوز ہے ۔کئی سال سے مجہول طریقہ سے اذان پڑھتے ہیں جبکہ مسجد کا مقرر کردہ مؤذن حافظ قرآن اور مستند قاری ہے اور ایک اس کا بھائی حافظ قرآن ، بہترین قاری او ر خوش الحان ہے ان دونوں کی موجودگی میں بوڑھے بزرگ کو اذان دینی چاہئے یا ان قاری حضرات کو؟ شرع شریعت کا کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں جو قاری صاحب اذان دینے کے لئے مقرر ہیں ، اور اس کی تنخواہ وصول کرتے ہیں وہی اذان دیں ، دوسرا شخص اذان نہ کہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved