• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کیپ ایبل ایشیا مضاربہ کمپنی

استفتاء

چند مسائل میں آپ کی رہنمائی کی اشد ضرورت ہے۔ مسائل آج کل مروجہ تجارتی کمپنیوں کے بارے میں ہے۔ ان تجارتی کمپنیوں میں سرمایہ لگانا کیسا ہے؟ جبکہ ان کا کاروبار مبہم ہے اور چند علماء کرام نے ان کے کاروبار کو مشکوک قرار دیا ہے۔

کیپ ایبل ایشیا نیا نام الیگزر گروپ آف کمپنیز کے بارے میں آپ کا کیا فتویٰ ہے؟ اس کمپنی میں اکثر علماء کرام ہیں جو ڈائریکٹرز ہیں ( یعنی کمیشن ایجنٹس) جن کا کام لوگوں سے سرمایہ جمع کرنا ہے۔

مفتی احمد ممتاز صاحب کی کتاب ‘‘ مروجہ تجارتی کمپنیاں اور اسلامی شراکت و مضاربت’’ میں جو اعتراضات انہوں نے کیے ہیں کیا وہ صحیح ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

تفصیل میں جانے کا موقع نہیں ہے۔ اس کے لیے مولانا مفتی احمد ممتاز صاحب اور جامعہ اشرفیہ کے مفتی محمود صاحب کے مضامین پڑھ لیجئے۔

البتہ سابقہ مشاہدوں کی بنیاد پر شاید ہمارا یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ایسے منصوبوں کا انجام سرمایہ لگانے والوں اور کاروبار کرنے والوں دونوں ہی کے لیے برا ہوتا ہے۔ اس لیے خواہ کام جائز طریقے سے ہو پھر بھی پرہیز کریں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved