- فتوی نمبر: 13-371
- تاریخ: 30 اپریل 2019
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین درج ذیل مسئلے کے بارے میں کہ:بذریعہ شادی کارڈ ، شادی کی دعوت دینا صحیح ہے یا نہیں ؟خیرالقرون میں شادی کی دعوت بذریعہ کارڈ ہوتی تھی یا بذریعہ قاصد ؟
اگر تحریری دعوت کا کوئی جزئیہ ہو تو پیش فرمائیں ۔بینوا توجروا ۔
وضاحت مطلوب ہےکہ:
سائل کو اس مسئلے میں کیا خلجان در پیش ہے؟
اور اس سلسلے میں جزئیے کی کیا ضرورت ہے؟
جواب وضاحت:
مسنون عمل کی تحقیق مطلوب ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بذریعہ شادی کارڈ ، شادی کی دعوت دینا جائز ہے کیونکہ جس چیز کی دعوت زبانی دینا جائز ہے اس کی بذریعہ تحریر (کارڈ) دعوت دینا بھی جائز ہے ۔ خیرالقرون میں اگر شادی کی دعوت بذریعہ تحریر(کارڈ) نہ بھی دی جاتی ہو تو اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ بذریعہ تحریر (کارڈ) دعوت دینا ناجائز یا خلاف سنت ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved