- فتوی نمبر: 31-138
- تاریخ: 13 جولائی 2025
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک میت کے چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔ 28 کنال زمین میں ان کے حصوں کی وضاحت فرما دیں۔
وضاحت مطلوب ہے کہ: میت کے والدین حیات ہیں یا فوت ہو چکے ہیں؟ اگر فوت ہوچکے ہیں تو میت سے پہلے فوت ہوئے یا بعد میں، اسی طرح بیوی حیات ہے یا فوت ہو چکی ہے؟ اگر حیات ہے تو اس کے والدین حیات ہیں یا فوت ہو چکے ہیں اگر فوت ہوئے ہیں تو اس سے پہلے یا بعد میں۔
جواب وضاحت: میت کے والدین میت سے پہلے فوت ہو چکے تھے بیوی بھی میت سے پہلے فوت ہو چکی تھی۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں میت کی کل جائیداد کو 11 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جن میں سے بیٹوں میں سے ہر بیٹے کو دو حصے ( 18.18 فیصد فی کس) اور بیٹیوں میں سے ہر بیٹی کو ایک حصہ یعنی( 9.09 فیصد فی کس) ملے گا۔
اس حساب سے 28 کنال میں سے 5 کنال 1.81مرلہ ہر بیٹے کو اور 2کنال 10.90مرلہ ہر بیٹی کو ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved