• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

چائے کے دودھ میں پانی ملانا

استفتاء

میرا ایک چائے کا ہوٹل ہے اسمیں صرف اور صرف چائے ہوتی ہے ۔چائے فی کپ چھ روپے ہے جیسا کہ مارکیٹ کا ریٹ ہے اس میں دودھ پتی نہیں ملتی۔اب مسئلہ یہ ہے کہ ہم دودھ میں پہلے سے پانی ملا تے ہیں اب اس دودھ سے چائے پکاتے ہیں اور بیچتے ہیں ۔اب اگر کوئی امیر بندہ بھی آجائے تو بھی اس دودھ سے چائے تیار کر دیتے ہیں اگر کوئی غریب بندہ بھی آجائے تو بھی اسی دودھ سے چائے تیار کر دیتے ہیں ۔عوام اور خواص کا کوئی فرق نہیں ۔کیا ہمارے لئے پہلے اس دودھ میں پانی ملانا جائز ہے یا نہیں۔جواب دیکر عنداللہ ماجور ہوں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں دودھ میں پہلے سے پانی ملانا جائز ہے مگر پسندیدہ عمل نہیں ہے ۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved