- فتوی نمبر: 20-54
- تاریخ: 27 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > منتقل شدہ فی حظر و اباحت
استفتاء
مجھے تین ماہ گرمی اور پسینے کی وجہ سے ٹانگوں کے درمیان لاگا لگ جاتا ہے یعنی بدن بدن سے رگڑ کھانے سے زخمی ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے چلنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ مجبورا تین ماہ کے لیے زیر ناف بال صرف اس جگہ سے جہاں بدن بدن سے جڑتا ہے بال نہ صاف کرنے کی گنجائش ہے؟
وضاحت مطلوب: کیا ایسا ممکن ہے کہ چالیس دن کے بعد ایک دفعہ صاف کر لیا کریں؟
جواب: ممکن تو ہے چالیس دن کے بعد صاف کر لوں مگر میں ان تین ماہ جولائی اگست اور ستمبر میں جان بوجھ کر صاف نہیں کرتا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
زیر ناف بال ہر ہفتہ صاف کرنا افضل ہے اور چالیس دن تک چھوڑنے کی گنجائش ہے چالیس دن کے بعد صاف نہ کرنے والا گناہ گار ہے۔
ہندیہ (9/173)میں ہے :
الأفضل أن يقلم أظفاره ويحفي شاربه ويحلق عانته وينظف بدنه بالاغتسال في كل أسبوع مرة فإن لم يفعل ففي كل خمسة عشر يوما ولا يعذر في تركه وراء الأربعين فالأسبوع هو الأفضل والخمسة عشر الأوسط والأربعون الأبعد ولا عذر فيما وراء الأربعين ويستحق الوعيد كذا في القنية.
© Copyright 2024, All Rights Reserved