- فتوی نمبر: 11-307
- تاریخ: 29 جون 2018
- عنوانات: عبادات > نماز > سترہ کے مسائل
استفتاء
جامعہ مدنیہ قدیم کی مسجد موجودہ پیمائش کے اعتبار سے 40گز لمبی ہے اور 17گز چوڑی ہے۔
مسائل بہشتی زیور میں مسئلہ لکھاہے’’ جب چوڑائی بھی بیس گز ہو تو مسجد بڑی شمار ہوتی ہے ۔جس میں نماز ی کے آگے سے دوصفوں کا فاصلہ رکھ کرگزرا جاسکتا ہے ‘‘
سوال یہ ہے کہ کیا جامعہ مدنیہ کی مسجد میں نمازی کے آگے سے فاصلہ رکھ کرگزرا ہ جاسکتا ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بڑی مسجد کی حد بندی میں اہل علم کے مختلف اقوال ہیں۔ایک قول کے مطابق وہ بھی ہے جیسے مسائل بہشتی زیور میں اختیا ر کیا گیا ہے جو دوسرے اقوال کی نسبت محتاط قول ہے،لہذا اس قول کے پیش نظر جامعہ مدنیہ کی مسجد میں بغیر سترہ کے دو صفوں یا زیادہ کا فاصلہ چھوڑ کر گزرنا بھی جائز نہیں
© Copyright 2024, All Rights Reserved