- فتوی نمبر: 19-214
- تاریخ: 25 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
کسی شخص کے پاس موبائل کا چارجر ہے کسی اورنے اس کے چارجرمیں اپنا موبائل لگا یا پھر اس نے اپنے موبائل میں کوئی ڈرامہ یا فلم دیکھی توجو اس کو گناہ ملے گا بے حیائی کا یا کوئی بھی ،تو اس شخص کو بھی ملے گا جس کا چارجر ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگرچارجر والے کو علم ہو کہ موبائل والا ڈرامہ یا فلم دیکھنے کےلیے موبائل چارج کررہا ہے تو چارجروالے کو بھی گناہ ملے گا اوراگر معلوم نہ ہو تو پھر چارجر والے کو گناہ نہ ہوگا۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved