• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

چارپائی اور قالین پر لگی ہوئی نجاست ہٹا دی اور اس کو دھو یانہیں

  • فتوی نمبر: 3-208
  • تاریخ: 08 جولائی 2010

استفتاء

4۔ایسی چارپائی یا قالین جس پر چھوٹے بچے نے پیشاب  اور پاخانہ کردیا ہو اور پاخانہ کو صرف اس جگہ سے اٹھا دیا جائے اور دھویا نہ جائے تو کیا وہ چار پائی  اور قالین خشک ہونے پر پاک ہوجائیں گے۔ اگر پاک نہ ہوں تو پھر پاک کپڑوں سے اس چار پائی یا قالین پر بیٹھنا کیسا ہے کیا اس پر بیٹھنے سے ہمارے کپڑے ناپاک ہو جائیں گے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

4۔مذکورہ صورت میں بغیر دھوئے چار پائی اور قالین پاک تو نہ ہوں گے لیکن خشک ہونے کے بعد خشک کپڑوں کے ساتھ ان پر بیٹھنے سے کپڑے ناپاک بھی نہ ہوں گے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved