- فتوی نمبر: 3-73
- تاریخ: 12 جنوری 2010
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
کیا عورت کے لیے چہرہ کا پردہ فرض ہے؟ اس کے حوالہ بھی دے دیجئے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
عورت کے لیے غیر محرم مردوں کے سامنے اپنا چہرہ کھولنا جائز نہیں۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے آیت پردہ کی تفسیر میں مروی ہے:
أمر الله نساء المؤمنين إذا خرجن من بيوتهن في حاجة أن يغطين وجوههن من فوق رؤسهن بالجلابيب يبدين عيناً واحدةً.( تفسیر ابن کثیر )
ترجمہ: اللہ تعالیٰ نے مسلمان عورتوں کو ضرورت کے موقع پر گھر سے نکلنے کی صورت میں یہ حکم دیا ہے کہ وہ اپنے سروں کے اوپر کی طرف سے اوڑھنیوں کے ساتھ ساتھ اپنے چہروں کو ڈھانپ لیا کریں(اور ضرورت کی وجہ سے) ایک آنکھ کھلی رکھ لیا کریں۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved