- فتوی نمبر: 5-286
- تاریخ: 18 جنوری 2013
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
چہرہ کا پردہ لازمی ہے یا نہیں؟ قران و حدیث سے ثابت کریں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
لازمی ہے۔ قران پاک میں ہے:
يا ايها النبى قل لازواجك و بناتك و نساء المومنين يدنين عليهن من جلابيبهن ذلك ادنى ان يعرفن. ( احزاب)
ترجمہ: اے نبی ﷺ! اپنی بیویوں، بیٹیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے فرما دیجئے کہ وہ اپنی بڑی چادریں ( اپنے سر سے نیچے چہرے پر) لٹکایا کریں۔فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved