- فتوی نمبر: 21-176
- تاریخ: 22 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
یوم آزادی کے موقع پر عموما لوگ خود اپنے یا بچوں کے چہروں یا جسم کے کسی اور حصے پر مختلف رنگوں سے چاند ستارہ اور کوئی چیز بناتے ہیں، شرعاً اس کا کیا حکم ہے؟
سائل: فیصل حمید
شعبہ تصنیف جامعہ دارالتقوی چوبرجی پارک لاہور
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
چہرہ یا جسم پر رنگوں سے مختلف چیزیں بنانے کی عموما تین صورتیں ہوتی ہیں:
- 1. پورے جسم پر پینٹ یعنی رنگ کرنا۔
- 2. پورے چہرے پر پینٹ کرنا۔
- 3. چہرہ پر چھوٹا سا کوئی پھول یا جھنڈا بنانا۔
ان صورتوں میں سے پہلی دو صورتوں یعنی پورے جسم پر پینٹ اور پورے چہرے پر پینٹ کا حکم ایک ہے کہ یہ دونوں صورتیں ناجائز ہیں ان کے ناجائز ہونے کی مندرجہ ذیل وجہ ہے:
پورے جسم یا پورے چہرے پر پینٹ کرنے میں تغییر لخلق اللہ ہے جو کہ حرام ہے۔
بدائع الصنائع میں ہے:
ولايبنغي ان يتيمم بالطين مالم يخف ذهاب الوقت لان فيه تلطيخ الوجه من غير ضرورة فيصير بمعني المثلة
3.چہرہ پر چھوٹا سا پھول یا جھنڈابنانے کی گنجائش ہے کیونکہ اس میں تغییر لخلق اللہ نہیں ہے، لیکن گنجائش کے باوجود بچنا بہتر ہے۔
نوٹ: اگر چھوٹا سا پھول وغیرہ بھی ایسے پینٹ سے بنایا جائے کہ وضوء میں پانی پہنچنے سے مانع ہو تو وضوء نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط والله تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved