• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

چھٹیوں کی پالیسی

استفتاء

**الیکٹرک میں الیکٹریشن، الیکٹرک اور ہارڈ ویئر سے متعلق سامان مثلاً پنکھے، بجلی کے بٹن، انرجی سیور LED بلب، تار کوائل شپ (ایک خاص قسم کی مہنگی تار) رائونڈشپ تار (خاص قسم کی تار جو بنڈل کی شکل میں ہوتی ہے اور کسٹمر کی ضرورت کے مطابق اس کو بنڈل سے کاٹ کر دی جاتی ہے) وغیرہ کی خریداری کی جاتی ہے۔

** میں ملازمین کو اتوار کی چھٹی 10, 9, محرم اور عیدوں کی چھٹیوں کے علاوہ کوئی چھٹی نہیں دی جاتی۔

ان دنوں کے علاوہ چھٹیاں کرنے پر ان کی تنخواہ سے چھٹیوں کے دنوں کے حساب سے کٹوتی کی جاتی ہے۔ البتہ کسی کی واقعی ضرورت ہو تو پھر اس کو ضرورت کی بنا پر چھٹی دیدی جاتی ہے۔ ملازمین کے لیے سالانہ بنیاد پر چھٹیاں متعین نہیں کر سکتے کیونکہ ایسا کرنے سے ہمارے کاروبار کا نقصان ہو گا۔

** میں مذہبی امور مثلاً تبلیغ اور اعتکاف کی ادائیگی کے سلسلے میں بھی چھٹی کی باقاعدہ کوئی پالیسی طے نہیں ہے لیکن اگر کوئی ان کاموں کے لیے چھٹی کرنا چاہے تو اس کو اجازت دے دی جاتی ہے اور اس سلسلے میں اس ملازم سے کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جاتی۔

چھٹیوں کے سلسلے میں  مذکورہ بالا پالیسی کا شرعاً کیا حکم ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ہماری معلومات کے مطابق شاپ (دکان) ملازمین کی چھٹیوں کے بارے میں حکومتی قانون یہ ہے کہ سالانہ (Annual)، اتفاقی، (Casual) اور تہواروں کی کل 34 چھٹیاں دینی ضروری ہیں لہٰذا 34 چھٹیوں کی حدتک تنخواہ کی کٹوتی جائز نہیں البتہ اگر کوئی ملازم اس سے زیادہ چھٹی کرے تو چھٹی کے بقدر اس کی تنخواہ کی کٹوتی کر سکتے ہیں۔

نوٹ: ملازمین کے قانونی چھٹیاں نہ کرنے کی صورت میں انہیں کچھ انعام بھی دیا جا سکتا ہے تاکہ وہ چھٹیاں کم سے کم کریں۔

(۱)         تفسير النسفي (۱/۱۹۹) :

ولا تنسوا الفضل بينکم أي ولا تنسوا أن يتفضل بعضکم علي بعض (ان اللّٰه بما تعملون بصير) فيجازيکم علي تفضلکم۔

(۲) الوجيز(۱؍۳۷۷،مؤسسة الرسالة):

ومن قال لغيره:خذ هذه الدراهم،فان نوي التبرع کان هبة۔

(۳) تبيين الحقائق(۵؍۶۷،المطبعة الکبري):

لاجبر علي المتبرع علي انهاء ماتبرع به۔

(۴) الشامية: (۶/۷۰، باب ضمان الاجير):

قال في التاتارخانية: نجارا ستؤجر الي الليل فعمل لآخر دواة بدرهم و هو يعلم فهو أثم وان لم يعلم فلاشي عليه وينقص من اجر التجارة بقدر ما عمل في الدواة۔

  1. Annual leave.- (1) Every employee shall be allowed leave with full wages for a period of fourteen days after continuous employment in an establishment, whether in the same or different capacities, for a period of twelve months.

(2)  If an employee does not in any period of twelve months avail of the whole or any part of the leave allowed to him under sub-section (1)-

(a)  any leave not availed of by him shall be added to the leave to be allowed to him under that sub-section in the succeeding period of twelve months; provided that when the total leave due to an employee under this section amounts to thirty days, no further accumulation of or addition to such leave will be permissible;

(b)  he may, at his request, in lieu of the leave not availed of by him, be paid by the employer full wages for such leave.

(3)  For the purposes of computing the period during which an employee has been in continuous employment within the meaning of sub-section (1), the period during which he was on leave under this section, or sections 15 and 16, shall be included.

ً15.    Casual and sick leave.- (1) Every employee shall be entitled to casual leave with full wages for ten days in a calendar year. Such leave shall not ordinarily be granted for more than three days at a time and shall not be accumulated.

(2)  Every employee shall be entitled to sick leave with full wages for a total period of eight days in every year. Such leave, if not availed of by any employee during a calendar year, may be carried forward, but the total accumulation of such leave shall not exceed sixteen days at any one time.

  1. Festival holidays.- Every employee shall be allowed ten days festival holidays with full wages in a year. The days and dates for such festival holidays shall be notified to the employees by the employer in the beginning of the calendar year.

The Punjab Shops g Astablashmont Ordinance: 1969.

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved