استفتاء
ہمارا گاؤں بٹل میرہ جس کی آبادی تقریباً 55 گھروں پر مشتمل ہے اور اس میں مختصر ضروریات زندگی کے لیے تین عدد دکانیں ہیں جن میں کپڑے جوتے نہیں ہیں اور ہمارے گاؤں میں ڈاکٹر کی سہولت بھی موجود نہیں ہے لیکن ہمارے گاؤں سے پندرہ منٹ کے فاصلے پر ایک قصبہ ہے جس میں ایک وسیع بازار ہے جس سے ضروریات زندگی کی تمام اشیاء مل جاتی ہے اور وہاں پر ہسپتال اور تھانہ موجود ہے آج تک ہم اسی قصبہ میں تین جامعہ مسجد ہیں جن میں نماز جمعہ ادا کرتے رہے ، لیکن اب ہم اپنے گاؤں میں نماز جمعہ ادا کرنا چاہتے ہیں آپ سے گذارش ہے کہ آپ ہمیں فقہ کی رو سے بتادیں کہ یہاں ہمارے گاؤں بٹل میرہ میں نماز جمعہ ادا ہوسکتی ہے کہ نہیں؟
تنقیح: بیچ میں پندرہ منٹ کے فاصلے میں کیا کچھ ہے؟ کھیت ہیں یا کچھ اور ہے؟
جواب: یہ فاصلہ تقریباً ڈیڑھ کلو میٹر ہے جس میں صرف کھیت ہیں آبادی نہیں۔ سائل: عبد الواحد
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
آپ کے گاؤں میں جمعہ کی نماز درست نہیں۔ اس لیے آپ ظہر پڑھتے رہیں یا قصبے میں جاکر جمعہ پڑھ لیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved