• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

چھوٹےگاؤں میں جمعہ کی نماز

استفتاء

جناب مفتی صاحب گذارش ہے کہ ہمارا گاؤں موضع بدوکی ثانی نزد شریف کمپلیکس آف رائیونڈ پر واقع ہے۔ ہمارے گاؤں کی مسجد میں ابھی تک جمعہ کی نماز نہیں ہوتا۔ ہمارے گاؤں کی آبادی اور گرد  ونواح کی آبادی کی تفصیل درج ذیل ہے:

آبادی بدوکی ثانی—————–         200 گھر                   ———————تقریباً 2100 نفوس

گرد ونواح کی آبادی میں درج ذیل جگہیں ہیں:

اینٹوں کا بھٹہ 50 گھر، تقریباً 350 افراد۔ بٹڈ فارم ( ورکر ) تقریباً 25 افراد۔ میڈیکل ٹاؤن ( زیر تعمیر ) کا عملہ تقریبا 30 افراد۔ شیلر ( مزدور ) تقریباً 30، 40 افراد۔ مرغی خانہ تقریباً 50 افراد۔ دوسرا مرغی خانہ+ پٹرول پمپ تقریباً 60 افراد۔ کل افراد 2650 تقریباً۔ جامعہ کےایک مفتی صاحب نے آکر موقع محل کا معائنہ کیا ہے۔ مندرجہ بالا تفصیل کی روشنی میں تحریر کریں کہ ہمارے گاؤں میں جمعہ  کی نماز کے  احکام لاگو ہوتے ہیں یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

شرعی ضابطے کے لحاظ سے آپ کے گاؤں میں جمعہ نہیں  ہے۔ اس لیے آپ ظہر کی نماز پڑھتے رہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved