- فتوی نمبر: 24-177
- تاریخ: 24 اپریل 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > زیب و زینت و بناؤ سنگھار
استفتاء
جو بچیاں 10سال یا اس سے چھوٹی ہوں ان کے بالوں کی سٹیپ کٹنگ کروا سکتے ہیں؟
وضاحت: سٹیپ کٹنگ میں بالوں کو اس طرح سے کاٹا جاتا ہے کہ اوپر سے نیچے کی طرف جانے والے کچھ بالوں کو پہلے کاٹا جاتا ہے ہے پھر کچھ نیچے جاکر کچھ مزید بالوں کو کاٹا جاتا ہے پھر مزید نیچے جا کر مزید بالوں کو کاٹا جاتا ہے یوں بال ایک سیڑھی کی طرح نظر آتے ہیں (ایسی کٹنگ کروانے والی خواتین اپنے بالوں کو کھلا چھوڑ دیتی ہیں باندھتی نہیں ہیں)
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
چھوٹی بچیوں کی بھی سٹیپ کٹنگ کروانا جائز نہیں کیونکہ سٹیپ کٹنگ کافر اور فاسق عورتوں کا طریقہ ہے اس لئے ان سے مشابہت کی وجہ سے منع ہے۔
مسائل بہشتی زیور(2/435)میں ہے:
’’مباح بالذات امور: ان میں دو صورتیں ہیں یا تو وہ کسی غیر قوم (یعنی کافروں یا فاسقوں یا بدعتیوں) کا شعار اور امتیازی نشان ہیں یا نہیں ہیں۔اگر وہ کسی غیر قوم کا امتیازی نشان اور شعار ہیں تو پھر ان میں بھی مشابہت حرام ہے۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved