• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

چائنہ مال پر جاپانی مہر لگوانا

استفتاء

ہم لوگ باہر کے ملک سے مال منگواتے ہیں، چائنہ اور جاپان کا۔ اب  کچھ لوگ ہم سے ایسا مال منگواتے ہیں جو ہوتا تو چائنہ کا ہے مگر مہر جاپان کی لگی ہوتی ہے۔ اور یہ مال ہم سے جو بھی منگواتا ہے ہم اس کو بتلا کر دیتےہیں  کہ یہ مال کیسا ہے، اب بہت سے دکان دار ہم سے ایسا  مال منگواتے ہیں۔ اور وہ آگے گاہک کو بتلا کر بیچتے ہیں یا کچھ نہیں بتلاتے؟ ہمیں  معلوم نہیں، وہ ان کا فعل ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہمارا ایسا مال منگوانا جائز ہے کہ نہیں؟ حالانکہ ہمارے درمیان  اور جو ہم سے مال منگواتے ہیں ان کے درمیان کوئی بات مجہول نہیں ہوتی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

چائنہ کےمال پر جاپان کی مہر لگوانا جائز نہیں ہے، یہ خود غلط بیانی ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved