• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کلر لنیز اورنقلی پلکیں لگانے کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا شادی شدہ عورت کے لئے آنکھوں میں کلر لینز لگانا ،نقلی پلکیں لگانا جائز ہے؟شادی والے دن لگانے کا کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔شادی شدہ عورت کےلیے آنکھوں میں کلرلینز لگانا جائز ہے۔

2۔نقلی پلکوں میں لگے ہوئے بال اگرانسانی ہوں یا ناپاک ہوں مثلاً خنزیر کےبال ہوں تو ایسی نقلی پلکیں لگاناجائز نہیں اوراگر لگے ہوئے بال انسانی بال نہ ہوں اوروہ پاک بھی ہوں تو شادی شدہ عورت کےلیے زینت کی خاطر ایسی پلکیں لگاناجائز ہے نیز شادی والے دن بھی لگانا جائز ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved