• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کمپنیوں کی طرف ڈاکٹروں کو ملنے والے تحائف

استفتاء

ہمیں ایک میڈیسن کمپنی کیطرف سے عمر ہ شریف کی ٹکٹ کی  دعوت ملے ہے۔ ان کی کمپنی نیشنل لیول  کی ہے۔ اور رجسٹرڈ ہے۔ ادویات کی قیمت بھی مناسب ہے اور معیار بھی اچھا ہے۔ کیا ہم ان کی ادویات لینے کے عوض یہ پیشکش قبول کر سکتے ہیں؟ اندرون ملک اور بیرون ملک سیر و سیاحت کے لیے بھی اگر Sponsor  کریں تو کیا حکم ہے؟

نیز ان کمپنیوں  کی طرف سے دیے گئے تحائف اور  نمونے کا کیا شرعی حکم ہے؟ حق سبحانہ و تعالیٰ آپ کے علم  و عمل صحت میں برکت دیں ، دعاؤں کی درخواست ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ کمپنی کی طرف سے عمرہ کے ٹکٹ یا سیر و سیاحت کے لیے کمپنی کی پیشکش اور غیر معمولی  وقیمتی تحائف میں بنیادی طور پر ان کی اپنی اغراض شامل ہوتی ہیں کہ اس طریقہ سے ڈاکٹر اس کمپنی کی مصنوعات کی ترویج کا پابند ہوجائے۔ یہ ناجائز ہے اور رشوت کے زمرے میں آتا ہے۔

2۔ کمپنیوں کی طرف سے معمولی تحائف جو ہر ایک ڈاکٹر کو دیئے جاتے ہیں مثلاً بال پوائنٹ یا نسخے کی کاپیاں وغیرہ اور نمونہ جات کو لینا  اور اپنے استعمال میں لانا  اور دوسروں کو مفت  استعمال کے لیے دینا جائز ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved