- فتوی نمبر: 6-280
- تاریخ: 23 مارچ 2014
- عنوانات: مالی معاملات > شرکت کا بیان
استفتاء
میں ایک کمپنی میں ملازمت کرتا ہوں، میرا شعبہ (کمپنی کے مال کی) خریداری کا ہے، میری ڈیوٹی میں یہ بھی شامل ہے کہ اگر کوئی سامان جلدی چاہیے ہو تو فیکٹری (سفدر انڈسٹریل اسٹیٹ) پہنچا کر آنا بھی میری ذمہ داری ہے۔ کچھ دن پہلے فیکٹری سامان لے جاتے ہوئے موٹر سائیکل سے کچھ سامان گر گیا جس کا مجھے پتہ بھی نہ چل سکا، فیکٹری پہنچ کر معلوم ہوا ۔ پوچھنایہ ہے تھا کہ یہ مال کا اس طرح نقصان ہونا میری ذمہ داری ہے یا یہ نقصان کمپنی کے ذمہ ہے؟
وضاحت: سامان سکریو تھے جو کہ مشینوں میں استعمال ہوتے ہیں ان کو مضبوط طریقے سے تین چار رسیوں سے مظبوطی سے باندھا اور سامان الگ تھیلی میں تھا وہ تھیلی پھٹ گئی یا گر گئی کوئی پتہ نہیں۔ سامان اسی طرح مضبوطی سے باندھتا ہوں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کمپنی والے کسی سمجھ بوجھ والے آدمی کو ثالث مقرر کریں جو یہ فیصلہ کرے کہ کوتاہی ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو تاوان ڈالیں، نہیں ہے تو معاف ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved