- فتوی نمبر: 2-83
- تاریخ: 21 جولائی 2008
- عنوانات: مالی معاملات > شرکت کا بیان
استفتاء
1۔اپنی پروڈکٹ کی پبلسٹی کے لیے مختلف ذرائع استعمال کئے جاتے ہیں ان میں ایک ذریعہ کیبل پر پبلسٹی دینے کا ہے اگر اپنی پروڈکٹ کی پبلسٹی بغیر تصویراور بغیر نسوانی آواز کے دی جائے تو اس بارے میں کہاں تک اجازت ہے؟
2۔مختلف کمپنیاں بنی ہوئی ہے جو لڑکیوں کے ذریعے پروڈکٹ کو گھرگھر متعارف کروانے کاکام کرتی ہے۔ اس میں ہمارا تعلق کمپنی کے مرد حضرات سے ہوتاہے آگےوہ مرد لڑکیوں کو مختلف علاقوں میں بھیج کر پبلسٹی کا کام کرواتے ہیں وہ لڑکیاں عام طور پرپردہ نہیں کرتی ۔کیا اس طرح اپنی پروڈکٹ کا پیغام گھر گھر پہنچانے کی گنجائش ہے؟
3۔اس پبلسٹی کے علاوہ اور بھی ذرائع ہیں اگر کوئی اور طریقہ اپنی پروڈکٹ کا عوام کو پیغام پہنچانے کا شرعی طریقہ ہوتو آپ اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔اخبارات یا رسائل یا سڑکوں پر جو بورڈلگے ہوتےہیں وہ کافی زیادہ خرچہ ہوتاہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔اپنی مصنوعات کی تشہیر کیلئے کیبل پر بغیر تصویر اور نسوانی آواز کے اشتہارات دینے میں کیبل کمپنی کیسات تعاون ہے جو جائز نہیں۔لہذا اجتناب کریں۔
2۔اس سے پرہیز کریں۔
3۔ہینڈبل چھاپ کر گھر گھر تقسیم کروادیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved