• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کمپنی کی طرف سے عمومی انعام وصول کرنا

استفتاء

T.S ***میں واقع ایک کاسمیٹک اسٹور ہے، جہاں پر کاسمیٹک سے متعلق سامان کی ریٹیل اور ہول سیل کے اعتبار سے خرید و فروخت کی جاتی ہے۔

کمپنی مالکان کی طرف سے ڈسٹری بیوٹر کو جو کوپن اسکیم دی جاتی ہے، ان تمام اسکیموں سے T.S کی جانب سے صاف صاف یا دبے لفظوں میں انکار کر دیا جاتا ہے، اور  T.S کے مالکان اسکیم سے حاصل ہونے والے انعامات وصول بھی نہیں  کرتے ۔ البتہ  کمپنی  کی طرف سے  دیے جانے والے انعامات جو کمپنی کی جانب سے ہر ایک کو دیے جاتے ہیں  مثلا  کمپنی کے نام کی گھڑی ،قلم،وغیرہ  وہ  وصول کر لیے جاتے ہیں۔

کمپنی سےاس طرح کے عمومی انعام جو ہر ایک کو دیے جاتے ہیں  وصول کرنا کیساہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کمپنی کی جانب  سے دیئے گے مذکورہ نوعیت کے چھوٹے انعام وصول کرنا جائزہے ۔

ردالمحتار(۵/۶۸۷،کتاب الھبہ)

ھی تملیک العین مجانا۔۔۔۔ وقبولھا سنۃ،قال رسول اللہ ﷺ تھادوا تحابوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved