• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کمپنی کی طرف سے ملنے والی اضافی رقم کی تفصیل

استفتاء

سوال: میں ایک نیشنل آئل کمپنی (National Oil Company) میں ملازمت کرتا ہوں جس میں ہر سال اپریل میں تنخواہ میں اضافہ (Salary Increment) ہوتا ہے، جس کی مقدار گذشتہ سال کی کار کردگی (Performance) پر منحصر ہوتی ہے جو کہ 6.25% سے لے 8.33% ہوتی ہے. اکثر تشخیص (Evaluation) میں دیر ہوتی ہے لیکن جب بھی ملتا ہے، بقایا (Arrears) سے یعنی اپریل سے ملتا ہے. مجھے میری گذشتہ سال کی کار کردگی کی وجہ سے 8.33% اضافہ ملا تھا جو کہ منظورشدہ (Approved) ہوئی تھی جسے میرے دوست نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا. مجھے اس سے بہتر ملازمت کی پیشکش (Job Offer) ملی تھی اور اِس اضافہ (Salary Increment) کے پتہ چلنے کے بَعْد میں نے استعفی (Resign) دے دیا۔

(وضاحت مطلوب ہے:

(۱)استعفی کس مہینے کی کس تاریخ کودیا؟(۲)استعفی کس مہینے کی کس تاریخ کو منظور ہوا؟(۳)سالانہ انکریمنٹ طے شدہ ہے یا کمپنی کی صوابدید پر ہے؟مطلب کیا کمپنی ہر ملازم کو کم سے کم کسی شرح پر انکریمنٹ لگانے کی پابند ہے یا کسی کو بالکل بھی انکریمنٹ نہ دینے کا اختیار رکھتی ہے؟

جواب وضاحت:

(۱)استعفی 10جولائی کو دیا تھا۔(۲)استعفی 11جولائی کومنظور ہوا(۳)انکریمنٹ (Increment) حقیقت میں پرفارمنس (Performance) پر منحصر ہوتا ہے لیکن رپورٹنگ مینجر (Reporting Manager) کے ہاتھ میں ہے کہ کس کو کتنا دینا ہے؟ جس کی شرح مختلف ہوتی ہے جیسے کے 8.33% ، 7.5% اور6.25% ۔ KOC میں تقریباً لوگوں کو انکریمنٹ ملتا ہے ، اگر کسی کو نا ملا تو اس کی کوئی وجہ ہوتی ہے جیسے کہ 1 سال مکمل نہیں ہوا ہو یا پرفارمنس خراب ہو باقی رپورٹنگ مینجر کا آخری فیصلہ ہو گا. مجھے میری گذشتہ سال کی کار کردگی کی وجہ سے8.33%  اضافہ ملا تھا جو کہ منظورشدہ (Approved) ہوئی تھی جسے میرے دوست نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا لیکن جیسے ہی میں نے استعفی دے دیا، کمپنی نے میرا اضافہ 8.33% سے %0 کر دیا)

مجھے یقین ہو گیا کے اِس جولائی کے مہینے میں مجھے 4 مہینے کا اضافہ ملے گا. لیکن معاہدہ محکمہ (Contract Department) نے اس پر نظرثانی کے لیے بھیجا اور کہا کے صرف 10% لوگوں کو  8.33%دے سکتے ہیں، باقی لوگوں کو 7.5% یا 6.25% دیا جائے. جیسے ہی میں نے استعفی دے دیا، کمپنی نے میرا اضافہ 8.33% سے 0% کر دیا. یہ تو میری گذشتہ سال کی محنت پر ملا ہوا اضافہ (Salary Increment) تھا اور تاخیر ہونے کی وجہ سے اب تک نہیں ملا تھا ، اسی کمپنی کے ایک شعبہ (Department) کے لوگوں کو جون کی تنخواہ (Salary) میں ہی اپریل سے اضافہ (Salary Increment) ملا.

  1. کیا یہ میرے محنت اور حق کی کمائی نہیں ہے؟ 4 مہینے کا اضافہ 1.25 لاکھ روپیے سے زیادہ ہوتا ہے.
  2. اگر یہ میرا حق ہے تو کیا اسے حاصل کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے سکتے ہیں؟

کمپنی جوائن (Join) کرتے وقت سامان کے کارگو (Cargo) کے لیے تقریباً 2.25 لاکھ روپیے ملتے ہیں اور اکثر لوگ جھوٹا بِل دے کر اسے حاصل کرتے ہیں لیکن میں نےجھوٹا بِل (Bill) نہیں بنایا اِس لیے مجھے 1 بھی روپیہ نہیں ملا کیونکہ بِل شرط ہے. کمپنی سے استعفی دینے کے بَعْد بھی اپنا سامان کارگو (Cargo) کرنے کے لیے کمپنی تقریباً 2.25 لاکھ روپیے دیتی ہے جس کے لیےبِل  (Bill) شرط ہے۔ اِس وقت میں حقیقت میں سامان کارگو (Cargo) کے ذریعے بھیجونگا ، کیا میں حقیقی / اصل بِل (Actual Bill) میں 1.25 لاکھ روپیے کا اضافہ کر کے اپنے حق کا اضافہ (Salary Increment) لے سکتا ہوں جو کہ کمپنی نے مجھ سے میرے استعفی دینے کی وجہ سے چھین لیا.

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

[1]انکریمنٹ ملازم کا ایک حق ہے جو حسب ضابطہ کمپنی کو دینا چاہیے۔ مذکورہ صورت میں اگر یہ بات درست ہے کہ ملازم کا انکریمنٹ لگا تھا اور محض اس وجہ سے کہ ملازم نے استعفیٰ دے دیا ہے انکریمنٹ روک دیا گیا ہے جبکہ ملازم نے استعفی دینے میں قانونی و اخلاقی تقاضے پورے کئے ہیں تو ملازم اپنے اس انکریمنٹ کے وصول کرنے کا حق رکھتا ہے جس کے لیے وہ کوئی بھی جائز ذریعہ اختیار کر سکتا ہے البتہ جھوٹ بول کر یا جھوٹا بل بنا کر وصول کرنا جائز نہیں تاہم اگر ملازم نے ایسا کر لیا ہو تو رقم تو جائز ہو گی البتہ غلط طریقہ اختیار کرنے کا گناہ ہوگا

[1]۔ جومعلومات آپ نے فراہم کی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ کمپنی کی طرف سے یہ طےشدہ نہیں کہ کچھ نہ کچھ انکریمنٹ پر ملازم کو بہرصورت ملے گا،لہذامذکورہ صورت میں آپ کے استعفی دینے کی وجہ سے کمپنی نے آپ کاانکریمنٹ ختم کردیا تو کمپنی ایسا کرسکتی ہے اورآپ کو کسی اورطریقے سے اسے حاصل کرنے کاحق نہیں۔امید ہے کہ اس سے آپ کے سب سوالوں کاجواب ہوگیا ہوگا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved