- فتوی نمبر: 6-74
- تاریخ: 11 جولائی 2013
- عنوانات: مالی معاملات > کمپنی و بینک
استفتاء
میں ایک شوز فیکٹری میں 10 لاکھ کی رقم لگانا چاہتا ہوں، جس میں تین طریقہ کے حساب سے رقم کی وصولی اور منافع کی رقم ہو گی:
طریقہ نمبر 1: کہ فیکٹری میں 10 لاکھ لگاتا ہوں تو اس کی ماہانہ پروڈکشن کسی مہینہ 2000 روپے اور کسی مہینہ 3000 اور کسی مہینہ 1500 روپے جو کہ اوپر نیچے پروڈکشن ہوتی رہتی ہے۔ اس لیے وہ ماہانہ خرچہ فیکٹری کا نکال کر جو بھی بچے گا اس کے منافع کی رقم سے 3/ 1 حصہ ہمیں ادا کریں گے۔
طریقہ نمبر 2: کہ فیکٹری میں جو مال شوز کا تیار ہو اس کا میٹریل مثلاً لیدر یا سول خرید کر دوں تو اس پر اپنے نفع کی رقم لگا کر فیکٹری سے وصول کروں۔ مثلاً لیدر، سول کیش پر خریدیں تو وہ 100 کا ملا اور میں نے وہ لیدر 115 میں سیل کر دیا، اور رقم وصول کر لی مہینہ میں یا دو مہینہ میں۔
طریقہ نمبر 3: کہ فیکٹری میں میرا بیٹا پارٹنر بننا چاہتا ہے کہ فیکٹری کی ٹوٹل ACID 50 لاکھ کی ہے، اور میرا بیٹا 10 لاکھ لے کر اس میں پارٹنر بننا چاہتا ہے، ساتھ فیکٹری میں محنت بھی کرے گا۔
پہلا اور دوسرا طریقہ مناسب ہو تو تحریر فرما دیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ تینوں طریقے جائز ہیں۔ البتہ پہلے اور تیسرے طریقے میں نفع جس تناسب سے مرضی طے کر سکتے ہیں، مگر نقصان سرمائے کے تناسب سے ہو گا یعنی جس کا جتنا سرمایہ ہو گا اس کا اتنا نقصان ہو گا۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved