- فتوی نمبر: 1-288
- تاریخ: 06 نومبر 2007
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
ہماری مختلف کمپنیوں نے ہمیں ٹارگٹ دیتے ہیں اور پھر ٹارگٹ پر کوپن دیتے ہیں۔ مثلاً 400 کاٹن کویک کول ساشے انسیٹڈ ڈرنک جس کی قیمت فی ساشے 5 روپے ہے۔ پھر کاٹن پر ایک کوپن پھر ان کوپنز پر کمپنی قرعہ اندازی کرواتی ہے۔ قرعہ اندازی میں مختلف انعامات ہوتے ہیں مثلاً کیش انعام، موٹر سائیکل، سونا، ڈنرسیٹ، ٹیلی فون وغیرہ وغیرہ۔ اس طرح انعام حاصل کرنا اور قرعہ اندازی میں حصہ لینا جائز ہے یا نہیں اور انعام بھی جائز ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کوپن پر انعام لینے کا مذکورہ طریقہ جائز نہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved