• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کریڈٹ کارڈ کااستعمال جائز نہیں

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میں نے یہ پوچھنا تھا کہ میں سال ڈیڑھ سال سے کریڈٹ کارڈ استعمال کررہاہوں اور الحمداللہ میں نے کبھی اس پر زائد پیسے نہیں دیئے۔ پوچھنا یہ تھا کہ کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے پر  کچھ انعامی پوائنٹ ملتے ہیں جس سے آپ کچھ خریداری کرسکتے ہیں۔ انعامی پوائنٹ دینے کا ہر ایک بینک کا اپنا طریقہ ہے، میں آپ کو صرف فیول بینک قطری کا بتاتا ہوں،90 روپےپر ہمیں ایک روپیہ پاکستانی ملتا ہے ۔برائے مہربانی اس کے بارے میں رہنمائی فرما دیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ہماری تحقیق میں کریڈٹ کارڈ کااستعمال  جائزنہیں خواہ آپ زائد پیسے دیتےہوں یا نہ دیتے ہوں ،دونوں ہی صورتوں میں ناجائز ہے، لہذا کریڈٹ کارڈ کے استعمال کے نتیجے میں جوانعامی پوائنٹس آپ کو حاصل ہوئے ہیں ان سے فائدہ اٹھانا بھی نا جائز ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved