• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کرنٹ اکاؤنٹ کے بدلے بینک کی طرف مفت خدمات

استفتاء

ہمارا بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ ہے، کچھ بینکوں نے ایک فکس بیلنس رکھنے پر بینک کی سہولیات جیسے چیک، آن لائن پے آرڈر وغیرہ مفت کر دی ہے، کہ کم از کم 25 یا 50 ہزار روپے ہر وقت موجود ہو تو تمام سہولتیں مفت ہیں، اور اگر بیلنس اس سے کم ہو تو ان سہولتوں کے چارجز لیتے ہیں، کچھ بینکوں نے ماہانہ Arg بیلنس 25 یا 50 ہزار پر یہ سہولتیں مفت کی ہیں، اس کی شرعی حیثیت معلوم کرنی ہے۔

وضاحت: کرنٹ اکاؤنٹ دو قسموں کے ہوتے ہیں: 1۔ Simple Current account، 2۔ Benefit Current account. اول الذکر میں یہ سہولیات نہیں ہوتیں، جبکہ دوسری میں ہوتی ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

الأمور بمقاصدها: Current account سے اصل مقصود بینک کو قرض دینا نہیں ہوتا، بلکہ بینک کے پاس امانت رکھوانا ہوتا ہے، تاکہ بینک اس رقم کی حفاظت بھی کرے اور مطالبہ پر واپس بھی کر دے، پھر اتنا ہے کہ بینک بعینہ اس رقم کو علیحدہ سنبھال کر نہیں رکھتا اور استعمال کر لیتا ہے، تو یہ اس کا اپنا تصرف ہے۔ حامل اکاؤنٹ کے مقصد کو سامنے رکھیں تو یہ ‘‘كل قرض جر نفعاً’’ نہیں بنتا، اور بینک کی مذکورہ بالا خدمات جو بینک مفت فراہم کرتا ہے، درست ہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved