- فتوی نمبر: 20-107
- تاریخ: 27 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت
استفتاء
1۔داڑھی کی اسلام میں کیاحیثیت ہے؟
2۔داڑھی رکھنے کا مسنون طریقہ اور اس طریقے کا ثبوت حوالہ جات کے ساتھ مطلوب ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔اسلام میں داڑھی کی حیثیت واجب کی ہے۔
2۔داڑھی رکھنے کامسنون طریقہ یہ ہے کہ ایک بالشت (چار انگل )تک داڑھی رکھنا ضروری ہے باقی ایک بالشت
( چار انگل )سے زائدکو کٹوا سکتے ہیں۔
بخاری شریف (2/875)میں ہے۔
عن ابن عمر عن النبي صلى الله عليه وسلم قال خالفوا المشركين وفّروااللحیٰ واحفواالشوارب وكان ابن عمر اذا حج او اعتمر قبض على لحيته فما فضل اخذه
ترجمہ:حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے مروی ہےکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مشرکین کی مخالفت کرو داڑھیاں بڑھاؤ اور مونچھیں کٹاؤحضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہماجب حج یا عمرہ کرتے تو اپنی داڑھی کو مٹھی میں لیتے اور جوبال ( مٹھی سے) زائد ہوتے ان کو کاٹ دیتے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved