- فتوی نمبر: 19-121
- تاریخ: 25 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > زیب و زینت و بناؤ سنگھار
استفتاء
مفتی صاحب رہنمائی فرمادیں کہ داڑھی کا خط رخساروں پر کہا ں تک بنانا جائز ہے اور کانوں کے سامنے کہا ں تک خط بنایا جائے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کانوں کے پاس جہاں سے جبڑےکی ہڈی شروع ہوتی ہے یہاں سے داڑھی کی ابتداء ہے اور نیچےکا پورا جبڑا داڑھی کی حد میں شامل ہے ، لہذا ٹھوڑی اور نیچےکےجبڑےکے علاوہ رخساروں کے اورگلے کے بالوں کو صاف کرنا جائز ہے ۔
فی بحرالرائق 1/34
وظاهر كلامهم ان المراد بها الشعر النابت علي الخدين من عذار وعارض والذقن ۔وفي شرح الارشاد : اللحية الشعر النابت بمجتمع الخدين ، والعارض ما بينهما وبين العزار وهوا لقدر المحاذي للأذن يتصل من الاعلي بالصدغ ومن الاسفل بالعذار۔
وقال الرملی :ای فیسمی الشعر النابت علی الخدین الی العظم الناتئ بقرب الاذن عارضا والنابت علی العظم الناتئ بقرب الاذن عذارا
في فيض الباري علي صحيح البخاري 1/100
واللحية ما علي اللحيين ، اما الاشعار علي الخدين فليست من اللحية لغة ۔
فتاویٰ محمودیہ 19 /420 میں ایک طویل سوال کے جواب میں فرمایا :
رخسار کے بالوں کا مونڈنا یعنی خط بنوانا شرعاً درست ہے۔ کان کے قریب جو ہڈی ہے اس سے اوپر سرکا حصہ ہے اور نیچے ڈاڑھی کا حصہ ہے لہٰذا اوپر کا حصہ منڈوانا درست ہے اور نیچے کا نہیں ۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved