- فتوی نمبر: 12-91
- تاریخ: 19 مئی 2018
- عنوانات: عبادات > نماز > امامت و جماعت کا بیان
استفتاء
کیا فرماتے ہیں مفتی صاحب اس مسئلہ میں کہ ہمارے محلہ کی مسجد میں ایک حافظ صاحب کو مقرر کیا گیا ہے جو داڑھی کٹواتا ہے ،ہلکی سی شیو بڑھائی ہوئی ہے، اس کے پیچھے نما ز کا کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جو شخص داڑھی کٹواتا ہو یا چار انگل سے کم کرواتا ہو ایسا شخص شریعت کی نظر میں فاسق ہے اور فاسق کی امامت مکروہ تحریمی ہے۔
فتاوی شامی 2/35میں ہے۔
تكره إمامته بكل حال بل مشى فى شرح المنية على أن كراهة تقديمة كراهةتحريم .
© Copyright 2024, All Rights Reserved