استفتاء
ایسے حافظ کے بارے میں جو صرف رمضان المبارک میں داڑھی بڑھا لیتا ہو ،لیکن رمضان سے فراغت کے بعد پھر داڑھی کاٹ لیتا ہو ۔ کیا ایسا شخص جس نے پچھلے پورے سال کے دوران داڑھی نہ رکھی ہو اور اب یہ کہے کہ میں نے توبہ کر لی ہے تو اس شخص کو تراویح کی امامت کی اجازت دی جا سکتی ہے ؟اگر مسجد انتظامیہ اس کو اجازت دے دے تو نمازیوں کو اس کے پیچھے نماز پرھنی چاہیے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ایسے شخص کو تراویح میں امام مقرر کرنا صحیح نہیں۔نمازی ایسی شخص کو ترغیب دیں کہ جب وہ تراویح میں سنانا چاہتا ہے تو داڑھی پوری اور مستقل طور پر رکھے ۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved