- فتوی نمبر: 11-256
- تاریخ: 19 مارچ 2018
- عنوانات: حظر و اباحت > میاں بیوی کے مخصوص مسائل
استفتاء
کیا بیوی سے ہم بستر ی کے دوران پچھلی جگہ استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟پچھلی جگہ استعمال کرنے سے مرادبیوی کے پاخانہ کے مقام میں ہمبستری کرنا ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بیوی کے پاخانہ کے مقام میں ہمبستری کرنا ناجائز اور حرام ہے ۔ حدیث پاک میں ایسے شخص کو ملعون کہا گیا ہے ۔
(ابودودشریف :رقم الحدیث :2162) میں ہے؛
عن ابی ھریرة ؓقال قال رسول اللهﷺ ملعون من أتی امرأته فی دبرها.
ترجمہ:حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں رسول اللہ ﷺنے فرمایا کہ ملعون ہے وہ شخص جو اپنی بیوی سے پیچھے کی راہ (پاخانہ کی راہ ) میں ہمبستری کرے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved