- فتوی نمبر: 4-21
- تاریخ: 18 جون 2011
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
والدین کی زندگی میں بیٹا وفات پاچکا ہے۔ مرحوم بیٹے کی ایک بیوہ ہے اور ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔ مرحوم بیٹے کے والدین جو کہ زندہ ہیں ان کی جائیداد میں سے مرحوم بیٹے کی بیوہ اور ان کی اولاد کو حصہ ملے گا یا نہیں؟
نوٹ: مذکورہ والدین کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں زندہ ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں فوت ہونے والے کی اولاد اور اس کی بیوہ کو دادا، دادی کی جائیداد میں سے کچھ حصہ نہیں ملے گا۔
البتہ وہ اگر پوتے، پوتیوں کے لیے وصیت کردیں تو ایک تہائی جائیداد تک ایسا کر سکتے ہیں۔
أولٰهم بالميراث جزء الميت أي البنون ثم بنوهم وإن سفلوا.(سراجی: 14 )۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved