• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

درخت کا آپﷺ کی گواہی دینا

استفتاء

"کسی شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ معجزہ بیان کیا کہ جب ایک شخص نے کہا کہ اگر آپ اس درخت کو بلا دیں تو میں ایمان لے آؤں گا اور پھر درخت نے آ کر سلام کیا اور واپس چلا گیا  "

یہ مکمل حدیث کیسے ہے با حوالہ بتا دیں ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مکمل حدیث ، اس کا حوالہ اور اس کا ترجمہ مندرجہ ذیل ہے:

أخبرنا محمد بن طريف، حدثنا محمد بن فضيل، حدثنا أبو حيان، عن عطاء، عن ابن عمر، رضي الله عنهما قال: كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم، في سفر فأقبل أعرابي فلما دنا منه، قال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: «أين تريد؟» قال: إلى أهلي قال: «هل لك في خير؟» قال: وما هو؟ قال: «تشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له، وأن محمدا عبده ورسوله» فقال: ومن يشهد على ما تقول؟ قال: «‌هذه ‌السلمة» فدعاها رسول الله صلى الله عليه وسلم وهي بشاطئ الوادي فأقبلت تخد الأرض خدا حتى قامت بين يديه، فاستشهدها ثلاثا، فشهدت ثلاثا أنه كما قال، ثم رجعت إلى منبتها ورجع الأعرابي إلى قومه، وقال: إن اتبعوني أتيتك بهم، وإلا رجعت، فكنت معك [مسند دارمى، رقم الحديث:16]

ترجمہ:حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے  کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ ایک دیہاتی شخص سامنے سے آیا۔  جب وہ قریب پہنچا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ تم کہاں جارہے ہو ؟اس نے کہا میں اپنے گھر والوں کے پاس جا رہا ہوں.  آپ نے فرمایا   تمہارے پاس کوئی خیر بھی ہے ؟ اس نے پوچھا  وہ کیا  ؟تو آپﷺ نے فرمایا کہ تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور یہ کہ محمدﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں  ۔اس نے پوچھا کہ آپ کی اس بات پر کون گواہی دے گا ؟

تو آپ ﷺنے ارشاد فرمایا یہ کیکر کا درخت  ۔یہ کہہ کر آپﷺ نے اس درخت کو پکارا ۔ وہ درخت وادی کے کنارے پر تھا آپﷺ کا ارشاد سنتے ہی وہ درخت زمین کو چیرتا ہوا آپﷺ کے سامنے آ کر کھڑا ہو گیا آپ ﷺ نے تین مرتبہ اس سے  اپنی بات پر گواہی طلب کی اور تینوں مرتبہ اس نے گواہی دی  ۔پھر وہ درخت اپنی جگہ واپس چلا گیا   ۔ وہ دیہاتی شخص یہ کہتے ہوئے اپنی قوم کی طرف چلا گیا کہ اگر ان لوگوں نے میری اتباع کر لی تو میں انہیں بھی آپ کے پاس لے آؤں گا اور اگر انہوں نے میری اتباع نہ کی تو میں تو  آپ کے پاس  آ ہی جاؤں گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved