- فتوی نمبر: 14-73
- تاریخ: 12 مئی 2019
- عنوانات: حظر و اباحت > پردے کا بیان
استفتاء
دارالتزکیہ سکول کے بارے میں آپ کا مشورہ درکار ہے کیا وہاں اپنی بیٹی کاداخلہ کروادوں؟اور خود بھی ٹیچنگ کرسکتی ہوں پردے کے ساتھ ؟
وضاحت مطلوب ہے :
وہاں آپ ٹیچنگ کیوں کرنا چاہتی ہیں کوئی معاشی پریشانی ہے یا کوئی اور وجہ ہے ؟اور آپ کے شوہر کیا کام کرتے ہیں؟
جواب وضاحت :
الحمدللہ کوئی معاشی مسئلہ نہیں ہے ۔ٹیچنگ کا شوق ہے شوہر ماشاء اللہ بہت اچھی ملازمت پہ ہیں ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
۱۔ مذکورہ سکول میں آپ اپنی بچی کو داخل کروانا چاہیں تو کرواسکتی ہیں ۔
۲۔ اگر آپ کے شوہر کی طرف سے اجازت ہے تو پردے کے ساتھ آپ ٹیچنگ کرسکتی ہیں۔
في الشامية331/5
في البحرله أن يمنعها من الأعمال کلها المقتضية للکسب لأنها مستغنية عنه لوجوب کفايتها عليه ۔۔ ۔ ۔۔ففيه انها قد تحتاج الي مالايلزم الزوج شرائه لها والذي ينبغي تحريره ان يکون له منعها عن کل عمل يؤدي الي تنقيص حقه او ضرره او الي خروجها من بيته اماالعمل الذي لا ضرر له فيه فلاوجه لمنعهاخصوصا في حال غيبته من بيته فان ترک المرأة بلاعمل في بيتها يؤدي الي وساوس النفس والشيطان او الاشتغال بمالايعني مع الاجانب والجيران
© Copyright 2024, All Rights Reserved