• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

دوران عدت دوسرے شہر چلےجانا

استفتاء

**** بیگم اپنے شوہر کےساتھ فیصل آباد میں رہتی ہے، اس کا شوہر بیمار ہو جاتا ہے اور علاج کے لیے لاہور آتا ہے، **** بیگم بھی ساتھ ہے، لاہور میں شوہر وفات پاجاتا ہے بیوی ساتھ ہے، فیصل آباد میں بھی اس کا اپنا گھر نہیں وہ یعنی **** کا شوہر اپنے بھائیوں کے ساتھ رہتا ہے **** فیصل آباد میں عدت پوری کر رہی تھی اس دوران **** کا والد جو پشاور میں تھا وفات پاگیا۔ یہ اپنے باپ کو دیکھنے یہاں آگئی عدت کے دوران ہی۔ اب مسئلہ یہ آپ سے پوچھنا تھا کہ کیا **** عدت کے باقی دن پشاور میں پوری کرے گی یا واپس فیصل آباد جائے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عورت پر لازم تھا کہ وہ اپنی عدت فیصل آباد ہی میں گذارتی البتہ اب جب وہ پشاور چلی گئی ہے تو اب باقی عدت پشاور میں گذارے۔

( أبانها أو مات عنها في سفر) و لو في مصر ( و ليس بينها) و بين مصرها مدة سفر و بين مصرها مدة و بين مقصدها أقل مضت. و في الشامية تحت قوله : مضت أي إلى المقصد لأن في رجوعها إنشاء سفر. ( شامی: 2/ 675) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved