• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

دورانِ غسل سترکھلارہنےسے غسل ہوجاتا ہے

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں ایک شخص اتنا چھوٹا کپڑا باندھ کر لوگوں کے سامنے کھلی جگہ غسل کرتا ہے جس سے اس کی ناف اور گھٹنےدونوں نہیں ڈھکتے بلکہ نظر آتے ہیں۔ کپڑا موٹا ہے لیکن چھوٹا ہونے کی وجہ سے ستر نہیں چھپتا اور پھر کپڑے پہنتے وقت بھی گھٹنے ظاہر ہوجاتے ہیں، آیا اس طرح غسل ہو جاتا ہے؟اورآدمی نماز پڑھ سکتا ہے یا نہیں ؟جو نمازیں اس طرح غسل کرکے پڑھی ہیں ان کا کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

غسل مذکورہ طریقےسے غسل ہو جاتا ہے اور اس غسل سےنمازپڑھنابھی درست ہے،لہذاجونمازیں اس طرح غسل کرکے پڑھی ہیں وہ درست ہیں،لیکن لوگوں کے سامنے ناف سے لے کر گھٹنوں تک کے حصے کو کھولنا جائز نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی ا علم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved