- فتوی نمبر: 15-325
- تاریخ: 13 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > حج و عمرہ کا بیان
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
1۔کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ہم ایک ادارے میں ملازم ہیں ۔نماز کے اوقات میں دفتر کے اندر ہی باجماعت نماز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ ایسی صورت میں جماعت کروانا مناسب ہے کیا؟ باقی اگر باجماعت نماز کا اہتمام نہ کیا جائے تو یہ احباب اب ادھر دفتر میں ہی انفرادی نماز پڑھیں گے اور ممکن ہے کہ اکثریت کی نماز فوت ہو جائے تو جماعت کی اجازت ہے تو اس کے لیے اذان پڑھنا ضروری ہے کیا؟
2۔ دوران طواف حج یا عمرہ کی صورت میں عورت کا چہرہ کھولنا ضروری ہے یا نہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
حج یا عمرے کے طواف کے دوران بھی عورت پردہ کرے گی البتہ اس کا اہتمام کرنا ہو گا کہ کپڑا چہرے کو نہ لگے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved