• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

دوران تلاوت آپ ﷺ کانام مبارک سن کردرود پڑھنا

استفتاء

السلام علیکم!

جب آپ ﷺ کا ذکر ہو اس وقت درود پڑھنا لازمی ہے۔ کیا دوران تلاوت جب آپ ﷺ کا ذکر ہو تلاوت روک کر درود پڑھا جائے اور دوبارہ تلاوت شروع کی جائے؟

میں  سنگھ پورہ میں  بلال مسجد میں  نماز پڑھتا ہوں ، عشاء کے بعد سورہ سجدہ اور سورہ ملک کی تلاوت کرتا ہوں ، یہاں  تعلیم میں  آپ کا نام آتا ہے تو رک کر درود پڑھ کر دوبارہ تلاوت شروع کرتا ہوں ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جس مجلس میں  آپ ﷺ کا نام لیا جائے وہاں  سننے والوں  پر ایک بار درود پاک پڑھنا ضروری ہے اس کے بعد مستحب ہے۔

دوران تلاوت اگر آپ ﷺ کا نام سنے تو تلاوت سے فارغ ہونے کے بعد درود پڑھے یہ افضل ہے۔

الشامية: (282/2)

صح في الکافي وجوب الصلاة مرة في کل مجلس کسجود التلاوة حيث قال في باب التلاوة: و هو کمن سمع اسمه ﷺ لحفظ سنته التي بها قوام الشريعة فلو وجبت الصلاة بکل مرة لافضيٰ الٰي الحرج۔

الفتاويٰ الهندية: (316/5)

و لو قرء القرآن فمرّ علي اسم النبي ﷺ فقرائته القرآن علي تاليفه و نظمه افضل من صلاة النبي ﷺ في ذلک الوقت، فان فرغ ففعل فهو افضل۔

الشامية: (282/2)

و لو سمع اسم النبي ﷺ و هو يقرء لا يجب ان يصلي و ان فعل ذلک بعد فراغه من القرآن فهو حسن۔

خیر الفتاویٰ: (246/1) میں  ہے:

دوران تلاوت آپ ﷺ کا نام مبارک آئے تو تلاوت ترتیب سے جاری رکھیں  اور فراغت کے بعد درود پڑھیں ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved